12 دسمبر، 2016، 9:43 PM

سمندری طوفان چنئی کے ساحل سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان چنئی کے ساحل سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان وردھا ہندوستان کے شہر چنئی کے ساحل سے ٹکرا گیا جب کہ بڑے پیمانے پر تباہی کے خدشے کے پیش نظر ساحلی علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان وردھا ہندوستان کے شہر چنئی کے ساحل سے ٹکرا گیا جب کہ بڑے پیمانے پر تباہی کے خدشے کے پیش نظر ساحلی علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان وردھا ساحلی شہر چنئی سے ٹکرا گیا ہے جس کے بعد ساحلی شہر میں  150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں، شہر میں موسلا دھار بارشوں اور سمندری ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے جب کہ  کئی درخت اور بجلی کے پولز بھی اکھڑ گئے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیاگیا ہے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث چنئی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز معطل کر کے ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔سمندری طوفان کے خدشے کے باعث ریاست آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

News ID 1868957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha